News Details
10/05/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضم شدہ اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل کے سلسلےمیں ایک دن ضم اضلاع کے عوام سے ملاقات کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضم شدہ اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر ہفتے میں ایک دن ضم اضلاع کے عوام سے ملاقات کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے جمعرات کا دن مختص ہوگا۔ ضم اضلاع کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ہر جمرات کے دن سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک وزیر اعلیٰ ہاوس کے جرگہ ہال میں وزیر اعلیٰ سے بالمشافہ ملاقات کرسکیں گے اور صوبائی حکومت سے جڑے اپنے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ کو درخواستیں دے سکیں گے۔ اس سلسلے کا پہلا سیشن کل بروز جمعرات 11 مئی 2023 کو منعقد ہوگا۔ ضم اضلاع کے عوام اس سلسلے میں مقررہ دن اور وقت میں وزیراعلیٰ ہاوس پشاور تشریف لا سکتے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان ضم اضلاع کے عوام کی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔