News Details
17/04/2023
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کاٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبداالشکور کے انتقال پر افسوس کا اظہار
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبداالشکور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں نگران وزیر اعلی نے وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں مفتی عبداالشکور کے انتقال کا سن کر انہیں دلی صدمہ ہو اور وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اعظم خان نے کہا ہے کہ مرحوم کی مذہبی اور سیاسی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔