News Details

15/04/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے جمعہ کے روز سکھ کمیونٹی کے مقتول شہری دیال سنگھ کے ورثاءنے وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے جمعہ کے روز سکھ کمیونٹی کے مقتول شہری دیال سنگھ کے ورثاءنے وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے مقتول کے ورثاءکو صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔نگران وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل ، سکھ کمیونٹی کے رہنما گورپال سنگھ اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی برادری کے شہریوں کو نشا نہ بنانا ایک قابل مذمت اور افسوسناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اعظم خان کا کہنا تھا کہ امدادی رقم انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی تاہم یہ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کیلئے ایک امداد ہے۔ اقلیتی کمیونٹی کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کو خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ سکھ کمیونٹی کیلئے شمشان گھاٹ کا مسئلہ بھی حل کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ سکھ کمیونٹی ایک متحرک کمیونٹی ہے اور ملک کی تعمیر وترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ سکھ کمیونٹی کے رہنماگورپال سنگھ نے دیال سنگھ کے ورثاءکو بروقت امداد کی فراہمی پر وزیراعلیٰ اور صو بائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سکھ کمیونٹی کو ا ±ن کے مذہبی تہوار" بیساکھی"کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔دریں اثناءوزیراعلیٰ سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مقتول کاشف مسیح کے ورثاءنے بھی ملاقات کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات ا ±ٹھانے کی استدعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مقتول کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاشف مسیح کے قتل میں بھی ملوث عناصر کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا اور اہل خانہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات ا ±ٹھائے جائیں گے۔ کاشف مسیح کے ورثا ءکو بھی بہت جلد امدادی رقم کا چیک دیا جائے گا۔ محمد اعظم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت مقتول کے ورثا ءکو تنہاءنہیں چھوڑے گی۔