News Details
01/04/2023
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کے قتل کی مذمت
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی ہے کہ صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ قتل کے اس واقعے کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی اور مقتولین کے اہل خانہ کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔