News Details

25/03/2023

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق بعض انتظامی سیکرٹریوں کو ایک ایک اور بعض کو دو دو اضلاع تفویض کئے گئے ہیں۔ انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں مفت آٹے کی تقسیم کو منظم انداز میں چلانے کے امور کی نگرانی کریں گے۔ انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں آشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں میں دستیابی سے متعلق معاملات کی بھی نگرانی کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق انتظامی سیکرٹریز اس حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ ضرورت کی بنیاد پر اپنے متعلقہ اضلاع کے دورے بھی کریں گے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کریں گے۔ <><><><><><><><>