News Details

23/03/2023

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کاصوبے کے بعض مقامات پر مفت سرکاری آٹے کی تقسیم میں بدنظمی کا نوٹس

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے کے بعض مقامات پر مفت سرکاری آٹے کی تقسیم میں بدنظمی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو آٹے کی منظم انداز میں تقسیم کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماہ رمضان میں صوبہ بھر میں آٹے کی تقسیم کو عوام کے لئے آسان بنایا جائے اور اس سلسلے میں بدنظمی کی شکایات نہیں آنی چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس بات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے کہ آٹے کے حصول میں عوام کو کسی بھی دشواری کو سامنا نہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کویہ بھی ہدایت کی ہے کہ آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے وضع کردہ طریقہ کار پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے مانیٹرنگ کا مو ¿ثر نظام وضع کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مفت آٹا صرف مستحق خاندانوں کو ملے ۔