News Details
20/02/2023
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پولیس لائنز حملے کی مذمت کی اور واقعے میں ہونے والی شہادتوں پر تعزیت جبکہ شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے محمد اعظم خان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دریں اثناءنگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گزشتہ دنوں کراچی پولیس چیف کے آفس پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں ہونے والی شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اظہار تعزیت کے لئے رابطہ کرنے پر وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا شکریہ ادا کیا۔