News Details

16/02/2023

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے مشیر برائے خزانہ اور توانائی حمایت اللہ خان کی ملاقات کی اور صوبے کو درپیش مالی مسائل کو حل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے مشیر برائے خزانہ اور توانائی حمایت اللہ خان نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے کو درپیش مالی مسائل کو حل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں صوبے میں بہتر مالی نظم و نسق کویقینی بنانے اور بہتر طرز حکمرانی کو فروغ سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ کفایت شعاری کا فروغ اور دستیاب وسائل کا دانشمندانہ استعمال نگران صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ نگران صوبائی حکومت وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل کو حل کرنے اور صوبے کے آئینی حقوق حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ دریں اثناءنگران وزیراعلیٰ سے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے بھی ملاقات کی اورصوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ دوران ملاقات صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر اور پولیس کو مستحکم بنانے سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر حمایت اللہ خان اور اختر حیات خا ن کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔