News Details

11/02/2023

نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے نو تعینات چیف سکریٹری امداد اللہ بوسال نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔

نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے نو تعینات چیف سکریٹری امداد اللہ بوسال نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں انتظامی معاملات اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عام انتخابات کے پر امن، صاف اور شفاف انعقاد سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر امداد اللہ بو سال کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناءانسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کو بہتر بنانے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔