News Details
22/01/2023
خیبر پختونخو اکے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے ہفتہ کے روزوزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا ہے
خیبر پختونخو اکے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے ہفتہ کے روزوزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر اُنہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں
وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے کہاکہ صوبے میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے جس کیلئے صوبائی حکومت تمام تر انتظامی تعاون فراہم کرے گی۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ صوبے کے بقایا جات کا مسئلہ وفاقی حکومت اور بالخصوص وزیراعظم پاکستان کے ساتھ اُٹھائیں گے ۔ این ایچ پی، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے جس کو بہتر بنانے کیلئے معمول سے بڑھ کر اقدامات کریں گے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبے میں بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دینے اور عوام کی خدمات تک رسائی کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے بھی ٹھو س اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔