News Details

03/01/2023

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل 14 جماعتیں ملکر بھی پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کوکم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل 14 جماعتیں ملکر بھی پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کوکم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر وہ اپنے مذموم عزائم میںکا میاب نہ ہوئے اور ملک میںہونے والے تمام ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک پر مسلط شدہ ٹولے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ صرف پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہاکہ گزشتہ سال اپریل میں رجیم چینج سازش کے تحت وجود میں آنے والی حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روک رکھے ہیں جس سے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔ ا ±نہوںنے مزید کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے این ایچ پی، این ایف سی اور ضم اضلاع کے فنڈز بھی روک رکھے ہیں جس کا مقصد صوبائی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرنا اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی سفر کوسبوتاڑ کرنا ہے۔نااہل ٹولے کی ذاتی مفاد پر مبنی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن امپورٹڈ حکمرانوں کوکوئی فکر ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کیلئے اپنی استعداد سے بڑھ کر اقدامات ا ±ٹھائے ہیںاور ہر شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔صحت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ اور کسان کارڈ جیسے فلاحی اور عوام دوست منصوبے شروع کئے گئے جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت اسلامی اقدار اور تعلیمات کے فروغ کیلئے بھی اقدامات ا ±ٹھارہی ہے جن میں مساجد کی سولرائزیشن ،آئمہ مساجد کو اعزازیہ کی فراہمی، خطیبوں کی تنخواہوں میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح کیلئے بھی اقدامات ا ±ٹھائے گئے ہیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کی ثقافت اور ورثے کو محفوظ بنانے اور اسے بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستا ن تحریک انصاف اپنی کارکردگی اور عوامی اعتماد کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔