News Details
27/12/2022
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ نے پی ڈی اے کی ملکیتی جائیداد لیز پر دینے کا دورانیہ بڑھانے کیلئے پی ڈی اے آکشن ریگولیشنز 2021 ءکی متعلقہ شقوں میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی ہے
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ نے پی ڈی اے کی ملکیتی جائیداد لیز پر دینے کا دورانیہ بڑھانے کیلئے پی ڈی اے آکشن ریگولیشنز 2021 ءکی متعلقہ شقوں میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی ہے ۔یہ منظوری پیر کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے 10 ویں اجلاس میں دی گئی ہے ۔ صوبائی وزراءتیمور سلیم جھگڑا، فیصل امین گنڈا پور،رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری بلدیات ظہیر الاسلام ، ڈی جی پی ڈی اے فیاض علی شاہ اور دیگر بورڈ اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔پی ڈی اے کے آکشن ریگولیشنز 2021 ءمیں مجوزہ ترامیم کے مطابق دکانوں ، ہال، کمرشل یونٹس، پارکنگ ، ریسٹورنٹس ، کیفے ، سستا بازار ، شادی ہال ، پٹرول/ سی این جی پمپس وغیرہ کے لیز پیریڈ میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بورڈ نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیتی مختلف جائیدادیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد جدید معاشی ماڈلز کے فروغ کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا جبکہ ترقیاتی منصوبوں/ سرگرمیوں کو زیادہ دیر پا اور مو ¿ثر بنانا ہے ۔ اجلاس میں پی ڈی اے کیلئے نظر ثانی شدہ بجٹ برائے 2021-22 اورتخمینہ بجٹ برائے مالی سال 2022-23 ءکی بھی اُصولی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآ ں بورڈ اجلاس میں نیو پشاور ویلی کے آفیشل لوگو کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ بورڈ اجلاس میں صوبائی حکومت کے نظر ثانی شدہ بیسک پے سکیل2022 اور الاونسز کو پی ڈی اے ملازمین کیلئے بھی اختیار کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی ڈی اے کی جائیدادوں کی آکشن کا سالانہ کلینڈر بنایا جائے اور اُس کلینڈر کے مطابق ہی آکشن کی جائیں ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت تمام خودمختار اداروں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے جس کا مقصد صوبائی حکومت پر ان کے مالی انحصار کو کم کرنا ہے ۔بعدازاں وزیراعلیٰ کو پی ڈی اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 75 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔