News Details
25/12/2022
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کرسمس کے موقع پر پیغام
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کرسمس کے موقع پر پیغام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ کر سمس کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین ا ±نہیں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔ ا ±نہوںنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اسلامی تعلیمات اور ملکی آئین کے تقاضوں کے عین مطابق ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ، ا ± ن کے جان و مال کے تحفظ اور ا ±ن کے تمام حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات ا ±ٹھارہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ا ±نہوںنے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ا ±ن کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔اقلیتی برادری کے مذہبی پیشواو ¿ں کو ماہانہ وظائف کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کیلئے اقلیتوں کی عمر کی بالائی حد میں پانچ سال کی رعایت دی جس سے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔