News Details
23/12/2022
وزیراعلیٰ کا پشاور میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم اور ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح
وزیراعلیٰ کا پشاور میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم اور ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح
اسٹیڈیم کے قیام سے صوبے کے عوام کو پی ایس ایل اور دیگر بین الاقوامی کرکٹ میچز دیکھنے کا موقع ملے گا، محمود خان
وزیراعلیٰ نے بینک آف خیبر کے ہیڈکوارٹر ٹاور کا بھی افتتاح کر دیا، سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت جمع شدہ رقم کا چیک وزیراعلیٰ کو پیش کیا گیا
امپورٹڈ وفاقی حکومت صوبے کے حقوق پر قابض ہے، وفاق کے ذمے 190 ارب روپے واجب الادا ہیں ،وزیراعلیٰ
اپنا حق چھین کر لیں گے، محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روزحیات آباد سپورٹس کمپلیکس میںقائم کئے جانے والے عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم سمیت پشاور میں چار میگا ترقیاتی منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے جو مجموعی طور پر3.62 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے تحت نئے قائم کئے جانے والے کرکٹ اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ بین الاقوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم 99 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گاجس پر اب تک 63.3کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ مذکورہ کرکٹ گراو ¿نڈ کے مرکزی پویلین کی عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہے جبکہ دیگر سہولیات میں جنرل پبلک سٹینڈ ، سٹیل فینسنگ ، آر سی سی ڈرین، پبلک ہیلتھ ورکس، ڈیجیٹل سکور بورڈ، سکیورٹی کے اقدامات اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ اس موقع پر بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سیٹوں کی تعداد میں 10 ہزار تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مابین کرکٹ میچز کے انعقاد کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیںجس پر عمل درآمد کے نتیجے میں صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر پی ایس ایل کرکٹ اور بین الاقوامی سطح کے کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے دورے کے دوران نئے قائم کئے گئے پانچ ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا بھی افتتاح کیا جو 7 کروڑ60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہسپتال میں مجموعی طور پر 25 جدید ترین آپریشن تھیٹرز کے قیام پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کئے جائیں گے۔جدید ٹیکنالوجی کے حامل نو قائم شدہ ماڈیولر تھیٹرز 99 فیصد جرا ثیم سے پاک ہوں گے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے خیبرکالج آف ڈینٹسٹری کے نئے قائم کئے گئے بلاک کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ بلاک 58 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جو شعبہ دندان سازی ، لیکچر تھیٹرز ، آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے بینک آف خیبر کے نئے قائم کئے گئے ہیڈ کوارٹر ٹاور کا افتتاح کیا۔ دو بیسمنٹس اور چھ فلورز پر مشتمل یہ ٹاور 1.29 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی بینک آف خیبر نے وزیراعلیٰ کو چیف منسٹرریلیف فنڈ کے تحت جمع شدہ 2 کروڑ روپے کی رقم کا چیک بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی دور حکومت سے قبل2013-14 میں شعبہ کھیل کا ترقیاتی بجٹ صرف 39 کروڑ روپے تھا جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اس شعبے کے بجٹ کو بڑھاکر 6.2 ارب روپے کر دیا ہے۔ ا ±نہوںنے مزید کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے کے مثبت تشخص کو ا ±جا گر کرنے کیلئے شعبہ کھیل کو ترجیح دی اور گزشتہ چار سالوں کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس جبکہ ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس گراو ¿نڈ بنائے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جاسکیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تکمیل کیلئے فنڈز کا بندوبست کر لیا ہے اور آئندہ سال جون تک اسے مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سپورٹس گراو ¿نڈ میں 15 ہاکی ٹرف بچھائے جا چکے ہیں جبکہ مزید پانچ پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہے اور صوبے کو اپنا حق نہیں دے رہی، تقریباً190 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ ا ±نہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت صوبے کو کوئی خیرات ، زکوٰة نہیں دے رہی بلکہ یہ این ایف سی ، این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈ ز ہیں جو صوبے کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کی اور کہا کہ آئندہ ہفتے وہ صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور صوبے کا آئینی اور قانونی حق لیکر رہیں گے۔ا ±نہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈز بھی نہیں دے رہی ، جب فنڈز نہیں ملیں گے تو ضم اضلاع کی ترقی کس طرح ہو گی اور امن و امان کی صورتحال کو کس طرح بہتر بنائیں گے۔