News Details

04/12/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان تمام پاکستانیوں کی آخری اُمید ہیں اور ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جو جدوجہد کر رہے ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان تمام پاکستانیوں کی آخری اُمید ہیں اور ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جو جدوجہد کر رہے ہیں، اس کے لئے ہم پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھے ، اب بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ اُنہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی عمران خان کے حکم کی منتظر ہے اور جب عمران خان اشارہ کریں گے خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے ہفتہ کے روز چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیولنک خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے اراکین صوبائی اسمبلی مکمل تیار ہیں اور ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حکومت تو کیا ہماری جانیں بھی عمران خان کیلئے حاضر ہیں۔ ہم نے اسی ملک میں ہی رہنا ہے اور ملک کی حقیقی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے ۔