News Details

22/11/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کو چلانے کی صلاحیت ہے نہ اہلیت، جو حکمران اپنی چوری کے تحفظ میں مشغول ہوں وہ ملک کیسے چلائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کو چلانے کی صلاحیت ہے نہ اہلیت، جو حکمران اپنی چوری کے تحفظ میں مشغول ہوں وہ ملک کیسے چلائیں گے۔ ملک اس وقت دوراہے پر کھڑا ہے ایک طرف غلامی کا راستہ ہے اور دوسری طرف قوم کی حقیقی آزادی کی جدو جہد کا راستہ، اب وقت ہے کہ قوم باہر نکلے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے۔ خیبرپختونخوا کے غیور عوام کھبی کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔پیر کے روز وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں محمود خان نے کہا کہ یہ ملک حقیقی آزادی اور قومی خودمختاری کے لئے حاصل کیا گیا تھا مگر مفاد پرست سیاسی مافیا کی نااہلی کی وجہ سے ہم آزادی کا اصل مقصد حاصل نہیں کر سکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیرونی اشاروں پر ہونے والے فیصلے اس ملک کی قیام کے مقاصد کے منافی ہیں اور قوم کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک طرف نااہل سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ ہے جو ملک کو ہمیشہ کے لیے اغیار کی غلام رکھنے پر بضد ہیں کیونکہ ان کے ذاتی مفادات کا تحفظ اسی غلامی سے وابستہ ہے جبکہ دوسری طرف عمران خان اکیلا کھڑا ہے جو ملک اور قوم کی حقیقی آزادی اور ہمارے مسقبل کی جنگ کر رہا ہے۔ عمران خان نے اس مقصد کے لیے اپنی جان تک داو ¿ پر لگا دی مگر ہمت نہ ہاری۔ یہی وجہ ہے کہ آج پوری قوم ملک کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کی کال پر ملک بھر سے عوام جس طرح باہر نکلے ہیں اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، قوم نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کردیا ہے، انشاءاللہ ہم عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی اس تحریک کو کامیاب بنائیں گے اور جس مقصد کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا وہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صوبے کے عوام نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے،حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانے میں بھی خیبر پختونخوا کے غیور عوام کا کلیدی کردار ہوگا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے، ہم نے یہیں رہنا ہے اور ہماری نسلوں نے بھی یہیں رہنا ہے، اسلئے ہمیںاس ملک کی بقاءو سلامتی اور اس کی حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کو مل کر کامیاب بنانا ہے ۔یہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل اور خودمختاری کی جنگ ہے جو ہ طبقے کے لوگوں سے بھر پور کردار کی متقاضی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر آج ہم اپنے مستقبل کیلئے بہتر فیصلہ کرنے میں ناکام رہے اور اپنے حقوق اور آزادی کیلئے کھڑے نہیں ہوئے تو اس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی ۔