News Details

14/11/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، موجودہ وفاقی حکومت صوبے میں ترقی کے سفر کو متاثر کرنے اور صوبائی حکومت کے لیے مالی مشکلات پیدا کرنے کے لیے طرح طرح کے ناکام حربے استعمال کر رہی ہے۔ پہلے ترقیاتی پروگرام میں سے صوبے کے ترقیاتی منصوبے نکالے گئے اور اب بجٹ میں طے شدہ فنڈز روکے جارہے ہیں تاکہ خیبر پختونخوا میں معاشی عدم استحکام پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ضم اضلاع کے عوام سے کیے ہوئے وعدوں سے بھی رو گردانی کر رہی ہے، ضم اضلاع کی ترقی کے لیے جن فنڈز کا وعدہ کیا گیا تھا وہ بھی جاری نہیں کیے جا رہے جو ضم اضلاع کے عوام کے ساتھ ایک اور بڑی نا انصافی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے صوبے کو پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں ایک پیسہ تک ادا نہیں کیا جو صوبے کا آئینی حق ہے۔ بجلی کے خالص منافع کی مد میں رقم کی عدم ادائیگی سے خیبرپختونخوا میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے لیکن میں واضح کر دوں کہ صوبائی حکومت صوبے کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی، آئینی و قانونی فورم استعمال کرے گی۔ ا ±نہوں نے مزید کہاکہ ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کی عدم ادائیگی وفاقی کابینہ کے مذموم عزائم کی عکاس ہے۔تعصب سے بھری وفاقی کابینہ غیر اخلاقی سیاست کے ذریعے اپنے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے حقوق پر بھی قابض ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں میں وفاق کو چلانے کی استطاعت نہیں ، حالیہ سیلاب ایک قدرتی آفت اور قومی مسئلہ ہے لیکن وفاقی حکومت اس مسئلے پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی۔وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اعلان شدہ 10 ارب روپے تاحال صوبے کو موصول نہیں ہوئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوامی خدمت کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی ان کی بحالی میں کوئی دلچسپی رکھتی۔محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ سے پاکستانی قوم کو امپورٹڈ اور کرپٹ حکمرانوں سے بہت جلد چھٹکارا مل جائے گاکیونکہ پاکستانی عوام ان کرپٹ سیاسی حکمرانوں کے مذموم عزائم سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں۔ ا ±نہوںنے کہاہے کہ رجیم چینج سازش کے تحت وجود میں آنے والی امپورٹڈ حکومت کی تمام تر توجہ اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ عام آدمی کن مسائل سے گز ر رہا ہے ، امپورٹڈ حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں۔خیبرپختونخوا کے عوام حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور چیئرمین عمران خان کے ساتھ مل کرملک کو غیر نمائندہ سیاسی آمروں کے تسلط سے چھٹکارا دلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔