News Details

05/11/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کو انتہائی مذموم حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کے بزدلانہ اقدامات کے ذریعے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کو انتہائی مذموم حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کے بزدلانہ اقدامات کے ذریعے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران خان ملک میں لوٹ مار اور بدعنوانی میں ملوث مافیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ تمام مافیاز جن کے کرپٹ نظام سے مفادات وابستہ ہےں وہ اپنا راستہ صاف کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عمران خان کو زندگی میں کسی چیز کی کمی نہیں ، نا انہیں اقتدار میں کوئی دلچسپی ہے اور نا ہی کوئی دوسرا ذاتی مفاد ہے۔ عمران خان نے غریب عوام کے حقوق اور ہمارے بچوں کے مستقبل کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ وہ پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کرپٹ نظام کے خلاف اس جدوجہد میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور حقیقی آزادی کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ جمعہ کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہےں ان کے تمام تر خدشات جلد حقیقت میں بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں ایک جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کو بے دخل کرکے رجیم چینج سازش کے تحت اقتدار میں آئیں اور اب اپنی امپورٹڈ حکومت کی بقاءکےلئے مایوس کن ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہےں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پاکستان کے باشعور عوام اس سیاسی ٹولے کے گھناو ¿نے عزائم سے بخوبی واقف ہوچکے ہیںاور کسی بھی صورت ان کی حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مزید طاقت کے ساتھ ابھرے اور ثابت کیا کہ وہ غیور قوم کے نڈر لیڈر ہےں جو حالات کی سختی سے بھاگے نہیں بلکہ قوم و ملک کے مستقبل کی خاطر اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔ عمران خان بہادری اور جرات کا استعارہ بن چکے ہیںاور قوم کو فخر ہے کہ ان کے لیڈر ایک دلیر اور غیرت مند انسان ہے، ملکی خودمختاری اور عزت اور وقار کی خاطر ظلم و جبر کے خلاف سینہ سپر ہے۔ موجودہ حالات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عمران خان ہر قسم کے حالات کا بہادری سے مقابلہ کرنے کی ہمت و صلاحیت رکھتے ہیں۔ امپورٹڈ ٹولہ جلد ایکسپورٹ ہونے والا ہے ، کیونکہ یہ عوامی مفاد کی نہیں بلکہ ذاتی مفاد کی سوچ کا مالک ہے اور انشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی کیونکہ عوام نے یہ واضح کردیا ہے کہ کوئی ذہنی بیمار ان پر حکومت نہیں کرسکتا۔جو لیڈر ملک و قوم کی خاطر ہر قسم کی سختی برداشت کرکے ہمت و حوصلہ نہیں ہارتے وہ ہی اس غیور قوم کی قیادت کے حقدار ہےں۔ پی ٹی آئی اور عمران خان آخری سانس تک قوم کے مستقبل اور ملک کی ترقی کی خاطر جنگ لڑتے رہیں گے۔