News Details

20/10/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں ای ۔اسٹامپ پیپر کا باضابطہ اجراءکیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کا ای گورننس کی جانب ایک اور انقلابی قدم ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں ای ۔اسٹامپ پیپر کا باضابطہ اجراءکیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کا ای گورننس کی جانب ایک اور انقلابی قدم ہے جس کے ذریعے پرانی تاریخوں میں اسٹامپ پیپر کے اجراءکا سلسلہ بند ہو جائیگا اور جائیداد کی خرید و فروخت کے تنازعات کے تدارک ، جعلسازی و دھوکہ دہی کے خاتمے اور جائیداد کے صحیح قیمت کے تعین میں بھی مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو شفاف اور آسان طریقے کے تحت خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ ای سٹامپ پیپر کا اجراءبھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی وجہ سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی اور عوام کو اسٹامپ پیپر کی حصول اور تصدیق وغیرہ کے امور میں خاطر خواہ سہولت میسر آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س میں ای ۔اسٹامپ پیپر کے باضابطہ اجراءکیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ ، شفافیت اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہےں۔ یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں ای گورننس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق براہ راست عوام پر سرمایہ کاری کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں متعدد عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں صوبہ بھرمیں سروسز ڈیلیوری سنٹرز کا قیام ، صحت کارڈ اسکیم کی سو فیصد آبادی تک توسیع، کسان کارڈ کا اجرائ، ای ٹینڈرنگ ، ای بڈنگ اور ای پیمنٹ جیسے اقدامات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ قبل ازیں تقریب کے شرکاءکو ای ۔اسٹامپ پیپر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بنیادی طور پر ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے ای۔اسٹامپ پیپر کا اجراءکیا جارہا ہے جس کےلئے باضابطہ طور پر ویب سائٹ www.estamp.kp.gov.pk تیار کی گئی ہے۔اسٹامپ پیپر کی تصدیق بھی مذکورہ ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن کی جاسکے گی۔ پہلے مرحلے میں ضلع نوشہرہ سے بطور پائلٹ پروجیکٹ ای ۔اسٹامپ پیپر کے اجراءکا سلسلہ شروع ہے جس کے ایک ماہ بعد اس اقدام کو دیگر ڈویژنز میں منتخب اضلاع تک توسیع دی جائے گی جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک پورے صوبے میں ای۔اسٹامپ پیپر کااجراءیقینی بنایا جائےگا۔ اس نئے نظام کے تحت تمام اضلاع کیلئے ویلوویشن ٹیبل کا یکساں فارمیٹ وضع کیا گیا ہے۔ ای ۔اسٹامپ پیپر کے اقدام کو باقاعدہ قانونی حیثیت دینے کیلئے اسٹامپ ایکٹ 1899 میں ضروری ترامیم کی گئی ہےں۔ ای۔اسٹامپ پیپر کے اجراءسے محکمہ کو سالانہ 50 کروڑ روپے تک کی بچت ہوگی ۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ریونیو اینڈ اسٹیٹ تاج محمد ترند اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ذاکر حسین آفریدی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔