News Details

11/10/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع سوات میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع سوات میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ یہاں سے جاری مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ انہوں نے فائرنگ سے جاں بحق ڈرائیور کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے طلباءکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔