News Details

06/10/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور اور ملاکنڈ ریجن سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور اور ملاکنڈ ریجن سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام نے نچلی سطح پر پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا ہے او ر پی ڈی ایم کا ڈرامہ عنقریب ختم ہونے کو ہے ۔ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم باشعور عوام کے تعاون سے عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب بنائیں گے اور حقیقی آزادی کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔عمران خان اس ملک کی ضرورت ہیں جو قوم کی حقیقی آزادی اور عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے بدھ کے روز پشاور میں ملاکنڈ اور پشاور ریجنز کے ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع پشاور ، خیبر ، کوہاٹ ، شانگلہ ، دیر ، سوات ، چترال ، باجوڑ ، چارسدہ اور مردان کے سو سے زائد ویلج و نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ گزشتہ روز بھی ہزارہ اور جنوبی ریجنز کے 200 سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جو پی ٹی آئی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کی عکاس ہے ۔ محمود خان نے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کی بقاءو سلامتی اور عام آدمی کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اُنہوںنے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کی فلاح و ترقی کیلئے کوئی منشور نہیں ، یہ لوگ گزشتہ تین دہائیوں سے قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں اور اب بھی حکومت میں صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے آئے ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے ہمیشہ سے سیاسی مداخلت کے ذریعے قومی اداروں کو تباہ کیا ہے اور اب بھی اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ اور کرپشن کو بچانے کیلئے قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں۔ امپورٹڈحکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے ۔ مہنگائی اور بدامنی اپنے عروج پر ہے جس نے عام آدمی کا جینا محال کر رکھا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کو مسائل کی اس دلدل سے نکالنے کیلئے حقیقی آزادی مارچ وقت کی ضرورت ہے اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے ۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا شفاف انعقاد اس امر کا واضح ثبوت ہے ۔ ہم بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اصل مقصد عوام کو اُن کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کیلئے بلدیاتی نمائندوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ اور کسان کارڈ سمیت متعدد اقدامات اُٹھائے ہیں جن سے تمام عوام بلا تفریق مستفید ہو رہے ہیں ۔صوبے میں بہت جلد ایجوکیشن کارڈ کا اجراءبھی کیا جائے گا جو طلباءو طالبات کی اعلیٰ تعلیم تک یکسا ں رسائی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار آئمہ مساجد کو اعزازیہ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد اقدام ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق خدمات کی فراہمی کے نظام کو مو ¿ثر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ پارٹی کا منشور ہم سب کیلئے مقدم ہے جس پر عمل درآمد کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اراکین صوبائی اسمبلی ہوں یا بلدیاتی نمائندے ، سب نے پارٹی منشور کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہے ۔