News Details

02/10/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور شعبہ صحت کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کو اپنی حکومت کے اہداف کا ایک اہم جز قرار دیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور شعبہ صحت کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کو اپنی حکومت کے اہداف کا ایک اہم جز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ اصلاحات بھی کی ہیں جن کا حتمی مقصد شعبہ صحت کو بہتر بنانا ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر قائم مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے ، مراکز صحت میں طبی آلات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی بھرتی سمیت دیگر اقدامات اُٹھا رہی ہے جن کا مقصد عوام کوان کے گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر میں نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کی تکمیل سے لوگوں کو مقامی سطح پر معیاری علاج معالجے کی سہولیات میسر ہو نگی ۔اس کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو بھی 24 گھنٹے چلانے کیلئے منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی خدمت اور فلاح کو اپنا شعار بنایا اور شعبہ صحت سمیت تمام شعبہ جات میں عوامی ضروریات اور توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے ترتیب دیئے ۔ یاد رہے کہ رواں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شعبہ صحت کے 132 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں 91 جاری اور41 نئے ہیںجبکہ رواں سال کے بجٹ میں25 ارب روپے صحت کار ڈ پلس اور 10 ارب روپے مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بھی رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجز قائم کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران تین ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں جن میں سپیشلسٹ بھی شامل ہیںجبکہ دیگر اقدامات میں پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو فعال بنانا ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی بلاک کا قیام ، ایل آر ایچ میں الائیڈ اینڈ سرجیکل بلاک کو فعال بنانا ، فاﺅنٹین ہاﺅس پشاور،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آرتھوپیڈک اینڈ سپائن سرجری بلاک، با چا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کی اپ گریڈیشن، باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایکسڈنٹ اینڈ ایمرجنسی اور برن یونٹ کاقیام، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ کوفعال بنانا، سید وکالج آ ف ڈینٹسری کا قیام، نان ٹیچنگ ڈی ایچ کیوز کی ری ویمپنگ اور اس طرح کے درجنوں اقدامات شامل ہیں۔