News Details

27/08/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثات کے زخمیوں کی جلد صحیتابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انکی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومت کی تمام مشینری متحرک ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین سیلاب کو ریلیف کی فراہمی اور ان کی مکمل بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔