News Details

27/08/2022

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیدا شدہ صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع سوات میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیدا شدہ صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع سوات میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ ریلیف نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد ی سرگرمیوں کیلئے 30 اگست 2022 تک ایمرجنسی نافذالعمل رہے گی۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کوامدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو اشیائے خوردو نوش سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ اُنہوںنے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہر متاثرہ شخص تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور اُنہیں تمام تر ریلیف فراہم کیا جائے ۔ اُنہوںنے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اورمتاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔