News Details

25/08/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بعض نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے میں دشواری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت مفت علاج معالجے کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بعض نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے میں دشواری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت مفت علاج معالجے کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نجی ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی فراہمی میں مریضوں کو دشواری کی شکایات کے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور شکایت درست ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ ہسپتال کو صحت کارڈ کے پینل سے مستقل طور پر خارج کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صحت کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک غریب پرور اور عوام دوست منصوبہ ہے اور اس کے سو فیصد ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو صحت کارڈ کے تحت مفت علاج معالجے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اس سلسلے میں نجی ہسپتالوں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لے اور اُن کے حل کے لئے اقدامات اُٹھائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رجسٹرڈ نجی ہسپتالوں میں عوام کو مفت علاج معالجے کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صحت کارڈ کے پینل پر موجود تمام نجی ہسپتال مریضوں کو سو فیصد مفت علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنائیں، مفت علاج کی فراہمی میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے کی صورت میںمتعلقہ ہسپتال کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔