News Details

23/07/2022

سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری سکول کے باصلاحیت طالب علم کو وزیراعلیٰ ہاﺅس بلا لیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری سکول کے باصلاحیت طالب علم کو وزیراعلیٰ ہاﺅس بلا لیا۔ محب اﷲ پشاور کے علاقہ سردار کالونی کا رہائشی ہے جو روانی کے ساتھ انگریز ی بولتا ہے اور اپنے محلے کے دیگر بچوں کو بھی مفت انگلش لینگویج سکھاتا ہے ۔ محب اﷲ کے والد زاہد گل ایک محنت کش ہے جو ریڑھی پر آلو چپس بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ طالب علم کی حوصلہ افزائی کیلئے اسے نقد انعام دیا اور اس کے بڑے بھائی کو سرکاری نوکری دلانے کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محب اللہ کو اپنی صلاحیت سے دوسرے بچوں کو بھی مستفید کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت با صلاحیت بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہےاور تعلیم کے حصول کے لئے ایسے با صلاحیت بچوں کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ طالب علم نے وزیر اعلی ہاوس بلانے اور حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔