News Details

22/07/2022

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں سرکاری وسائل سے قائم شدہ تمام ٹیوب ویلز کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرنے اور غیر فعال ٹیوب ویلز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں سرکاری وسائل سے قائم شدہ تمام ٹیوب ویلز کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرنے اور غیر فعال ٹیوب ویلز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ٹیوب ویلز سے علاقے کے لوگوں کوپینے کے پانی کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے اور جن ٹیوب ویلز کا غلط استعمال ہو رہا ہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور غیر فعال ٹیوب ویلز کو فعال بنانے کیلئے فوری اقدامات ا ±ٹھائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے بعض مقامات پر سرکاری وسائل سے لوگوں کی چاردیواریوں کے اندر قائم ٹیوب ویلز سے عوام کو پینے کے پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایسے تمام ٹیوب ویلز اور واٹر ٹینکس کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ٹیوب ویلز کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے قائم کئے گئے ہیں جن کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیئے۔ یہ ہدایات ا ±نہوں نے جمعرات کے روز محکمہ آبنوشی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ادریس خان، ڈائریکٹر پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ، محکمہ بلدیات کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق ا ±مو ر اور مسائل کا جائزہ لیاگیااور اس سلسلے میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کئے گئے۔ ا ±نہوںنے صوبہ بھر میں غیر فعال ٹیوب ویلز کو فعال بنانے اور بعض سرکاری ٹیوب ویلز پر قبضے چھڑانے کیلئے ایک مہینے کے اندر ایکشن پلان ترتیب دینے اور ا ±س ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے ٹائم لائنز مقرر کرکے ا ±س پر عملی پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سرکاری وسائل خرچ کرکے ٹیوب ویلز اس لیے قائم کرتی ہے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے لہٰذا اس مقصد کے تحت بنائے گئے ٹیوب ویلز کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیئے۔محمود خان نے اس مقصد کیلئے اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ا ±نہوںنے مزید ہدایت کی کہ جن ٹیوب ویلز سے پانی کی فراہمی کیلئے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک موجود نہیںوہاں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کیلئے ا سکیم تیار کی جائے اور اس بات کو کو یقینی بنایا جائے کہ بغیر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ٹیوب ویلز قائم کرنے کا کوئی بھی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں محکمہ آبنوشی کے تمام انفراسٹرکچر کے بہتر انتظام و انصرا م کیلئے جی آئی ایس میپنگ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔