News Details
13/07/2022
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے رواں مون سون بارشوں کے باعث صوبےمیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال میں متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانےکے لیے مربوط اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے ہیں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے رواں مون سون بارشوں کے باعث صوبےمیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال میں متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانےکے لیے مربوط اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے محکمہ صحت اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ حکام کو موجودہ موسمی صورتحال، متوقع بارشوں اورممکنہ سیلاب میں عوام کےتحفظ، بچاو ¿ اورریلیف کیلئے تمام ترکوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مون سون کنٹیجنسی پلان 2022 میں حساس قرار دیے گئے اضلاع کے لوگوں کوبوقت ضرورت محفوظ جگہوں/ کیمپ سائٹس پرمنتقل کرنے جبکہ ہنگامی طبی امداد کی فراہمی اور وبائی امراض سے بچاو ¿ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میںبارش اور سیلاب کے پانی کی نکاسی کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچانے اور سپرے کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وبائی امراض سے بچا جاسکے۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ کو بجلی کے شارٹ سرکٹ کے واقعات اور اس کے نتیجے میں انسانی جانی نقصان کو روکنے کےلیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے تمام حساس اضلاع کے لوگوں کو بروقت ریسکیو کرنے اور متاثرہ لوگوں کو باحفاظت طریقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ریسکیو اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور تیاری ہونی چاہیے۔ صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔