News Details
10/07/2022
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کو ہمہ وقت کھلا رکھنے کے خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کو ہمہ وقت کھلا رکھنے کے خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں متعلقہ حکام کو سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزیر اعلی محمود خان نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو سیاحوں کی سہولت کے لیے تمام مقامات پر بھر پور انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔