News Details
23/06/2022
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو روایتی شندور پولو میلہ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو روایتی شندور پولو میلہ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی طرف سے اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا گیاہے جس میں اُنہیں اگلے مہینے کی دو تاریخ کو بحیثیت مہمان خصوصی میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے ارسال کردہ دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ میلے میں آپ کی شرکت پولو شائقین اور کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی۔واضح رہے کہ تین روزہ شندور پولو فیسٹویل اگلے مہینے کی یکم سے تین تاریخ تک منعقد کی جائے گی۔اس روایتی میلے کا انعقاد حسب سابق خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی نے کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے اس روایتی میلے کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ فیسٹویل کے دوراں پولو کھلاڑیوں، شائقین اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔