News Details
10/06/2022
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ میں جنگلات کو لگی آگ کوبجھاتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ میں جنگلات کو لگی آگ کوبجھاتے ہوئے ریسکیو 1122 کے اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکار کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نظام اللہ نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں جان کی قربانی دی اور اس کی فرض شناسی دیگر اہلکاروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔وزیر اعلی نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید اہلکار کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔