News Details

09/06/2022

بنوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش نوجوان گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محنت کش اور باصلاحیت نوجوان آصف کو وزیر اعلیٰ ہاوس بلا لیا

بنوں سے تعلق رکھنے والے محنت کش نوجوان گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محنت کش اور باصلاحیت نوجوان آصف کو وزیر اعلیٰ ہاوس بلا لیا۔ وزیر اعلیٰ نے محنت کش نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں مالی امداد کا چیک دیا۔ نوجوان آصف محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے اور شوقیہ طور پر گانا گاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے محنت کش نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے محکمہ ثقافت کو ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلی سے ملاقات کے موقع پر نوجواں نے وزیر اعلی سے چیرمین پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کروانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیر اعلی نے عمران خان سے انکی ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ نوجواں آصف نے سی ایم ہاوس بلانے اور مالی امداد کرنے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔