News Details
04/06/2022
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےصوبائی حکومت کے تمام محکموں اور نیم سرکاری اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں حالیہ بے تحاشہ اضافے کے تناظر میںایک اہم اقدام کے طور پر صوبائی حکومت کے تمام محکموں اور نیم سرکاری اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی پہلے سے جاری کفایت شعاری پالیسی کے تحت بہتر عوامی مفاد میں کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں اور نیم سرکاری اداروں کے پی اوایل اخراجات میں 35 فیصد کٹ لگانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے صوبائی حکومت کے وسائل پر اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے جسے کنٹرول کرنے کےلئے پی او ایل اخراجات میں کمی کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوامی وسائل کا زیادہ سے زیادہ حصہ عوامی مفاد کے اقدامات پر خرچ کئے جائیں۔ مراسلے میں وزیراعلیٰ کے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میںمانیٹرنگ کا ایک موثر نظام بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے پر عملدرآمد کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو ماہانہ ساڑھے بارہ کروڑ جبکہ سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ محمود خان کے وژن کے مطابق پہلے ہی سے کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے متعدد اقدامات ا ±ٹھائے جارہے ہیں اور سرکاری محکموں کے پی اویل اخراجات میں کمی اسی کفایت شعاری پالیسی کی ایک اہم کڑی ہو گی۔