News Details
30/05/2022
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر کاظم خان اور اس کی کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر کاظم خان اور اس کی کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے سی پی این اے کے نومنتخب جنرل سیکرٹری میاں عامر محمود،سینئر نائب صدر ایاز خان جبکہ سی پی این ای خیبر پختونخوا کے نائب صدر منتخب ہونے پر طاہر فاروق اور دیگر تمام نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو سی پی این ای کے نو منتخب صدر اور اس کی کابینہ تنظیم کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلی نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ اراکین ملک بھر کے مدیروں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے اور اس حوالے سے کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔