News Details

28/05/2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز ضلع مردان کا مختصر دورہ کیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز ضلع مردان کا مختصر دورہ کیا جہاں وہ گزشتہ روز آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکن سید احمدجان کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قائدین نے اس موقع پر شہید سید احمدجان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ عمران خان نے کہا کہ سید احمد جان آزادی مارچ کا شہید ہے اور ہمارے دین میں شہیدوں کا بڑا رتبہ ہے۔ سید احمد جان جیسے مخلص کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو شہید کی قربانی پر فخر ہے جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ پارٹی شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائیگا۔ صوبائی وزیر عاطف خان، ممبران صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی، عبدالسلام، ظاہر شاہ طورو اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔