News Details
25/05/2022
خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کالام کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا ہے
خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کالام کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا ہے اور بہت جلد منصوبے کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ یہ بات منگل کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کالام کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی ، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ کھیل خالد خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے کا باضابطہ سنگ بنیادرکھنے کیلئے تمام تر لوازمات کو بروقت حتمی شکل دی جائے تاکہ جلد ازجلد اس منصوبے کی تعمیر پرکام شروع کیا جا سکے۔اجلا س کوکالام کرکٹ ا سٹیڈیم کے مختلف پہلوو ¿ں کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ341 کنال و سیع اراضی پر تمام جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گاجس کا تخمینہ لاگت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مذکور ہ کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ دوسال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں دیگر سہولیات کی دستیابی کے علاوہ بیک وقت چھ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی جبکہ اس کے زیادہ تر تعمیراتی کام میں کنکریٹ کی جگہ مصنوعی لکڑی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ کالام کے قدرتی حسن کوبرقرار رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالا م کرکٹ اسٹیڈیم پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کرکٹ گراو ¿نڈ ہو گا جس سے ملک میں کرکٹ کلینڈر کو بڑھانے کے علاوہ مقامی سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ ملے گا۔ ا ±نہوںنے مزید کہاکہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سے صوبے کی معیشت کو مضبوط کرنے اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پید ا کرنے کے علاوہ دیگر مقامی کھیلوں کو بھی فروغ ملے گا۔ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت نتیجہ خیزاقدامات ا ±ٹھارہی ہے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں سپورٹ کمپلیکس کا قیام ان اقدامات کی اہم کڑی ہے۔