News Details

02/05/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ وزیر اعلی نے عید کی نماز گورنر ہاوس کی مسجد میں ادا کی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ وزیر اعلی نے عید کی نماز گورنر ہاوس کی مسجد میں ادا کی۔ صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور عارف آحمدزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محمد داو ¿د، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر سرکاری حکام نے بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کی اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نمازیوں میں گھل مل گئے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔