News Details
27/04/2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پارٹی کو وکلاءتنظیم کی جتنی ضرورت ہے اسے پہلے کبھی نہیں تھی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پارٹی کو وکلاءتنظیم کی جتنی ضرورت ہے اسے پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ پارٹی نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف سڑکوں کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں بھی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وکالت کے پیشے سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان کی خدمات درکار ہیں۔ موجودہ صورتحال میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے حق و سچ کا ساتھ دینے کی بجائے ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کا کردارادا کیا ہے جو قابل افسوس ہے۔
وہ منگل کے روز پشاور کے دورے کے موقع پر انصاف لائیرزفورم کے اراکین سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی فورمز کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف ایک تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے انصاف لائیر فورم سمیت پارٹی کی تمام ذیلی تنظیموں کو بھر پور طورپر متحرک اور فعال بنایا جائے گا اور پشاور کا دورہ کرکے انصاف لائیرز فورم کے اراکین سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈحکومت کے خلاف ہماری وکلاءتنظیمیں بھر پور تحریک چلائیں گی جو مشرف دور میں وکلاءتحریک کی یاد تازہ کرےں گی جس کے لئے مجھے وکلاءکی اشد ضرورت ہے ۔ فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ روئیے پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن باقی پارٹیوں کو چھوڑ کر صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑے ہوئے ہےں ۔ ہمیں چیف الیکشن کمشنر پربالکل بھی اعتماد نہیں ہے اس پر ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طورپر مستعفی ہو جائیں کیونکہ وہ ن لیگ کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہےں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ایک ہی پارٹی کی فنڈنگ جائز اور قانونی ہے جو پاکستان تحریک انصاف ہے، باقی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ غیر قانونی اور ناجائز ہے ۔
ڈسٹرکٹ بار پشاور کے سالانہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر انصاف لائیرز فورم کے عہدیدار کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے فورم کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ آنے والے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بھی اس طرح کی شاندار کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کریں۔
قبل ازیں اپنے افتتاحی کلمات میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے یقین دلایا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف تحریک میں انصاف لائیرز فورم ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور اس تحریک میں جہاں دیگر کارکنوں کا پسینہ بہے گا وہیں انصاف لائیرز فورم کے کارکنوں کا خون بہے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے علاوہ پارٹی قائدین شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شاہ فرمان، شہباز گل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قبل ازیں پارلیمنٹیرینز اوردیگر پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ جلد عوام کو اسلام آباد کے لئے کال دیں گے جس کے لئے کارکنان کو بھر پور تیاری کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے اور پاکستانی عوام کے لئے فیصلہ کن وقت ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہم بیرونی ساز ش کے تحت مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 60 فیصد موجودہ وفاقی کابینہ ضمانت پر ہے یہ لوگ پیسہ لوٹنے کے لئے پاکستان آتے ہےں اور پھر پیسہ لوٹ کر واپس باہر اپنے خاندانوں کے پاس چلے جاتے ہےں ۔ عمران خان نے کہا کہ اب قوم کو نکال کر امریکہ کو پیغام دیں گے کہ یہ ایک آزاد ملک ہے کسی کی کٹھ پتلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ لااِلٰہ کے نعرے پر یہ ملک بنا تھا ، اللہ کے علاوہ ہم کسی کے آگے نہیں جھگےں گے ۔ عمران خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ گیارہ سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت میں خسارہ سب سے کم تھا ، بیروزگاری برصغیر میں سب سے کم پاکستان میں تھی اور ہماری معیشت بہتری کی طرف گامزن تھی۔ اس کے علاوہ ہم کورونا وباءسے مو ¿ثر اندا زمیں نمٹنے میں بھی کامیاب ہوئے اور معیشت اور عوام دونوں کو بچالیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب دشمن نے دیکھا کہ ہماری حکومت ہر مشکل سے نکلتی جارہی ہے تو ساز ش کے تحت حکومت گرا کر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کردیا۔ عمران خان نے رمضان کی27ویںشب کو بطور شب دعا منانے کا اعلان کیا اور پوری قوم خصوصاً پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ اس بابرکت رات کو ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے دعا کرےں۔