News Details

17/04/2022

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بسنے والی مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا میں بسنے والی مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں ، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، ان کی جان و مال اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا بھر پور کردار رہاہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنا ئے گی۔