News Details

13/04/2022

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں پولیس وین پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں پولیس وین پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شر پسندی کے ایسے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اورصوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔