News Details

07/04/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے کے اہم رہائشی منصوبے نیو پشاور ویلی سے متعلق ایک اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے کے اہم رہائشی منصوبے نیو پشاور ویلی سے متعلق ایک اجلاس بدھ کے روز منعقد ہو اجس میں منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میںپیشگی لوازمات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت زمین مالکان کو زمینوں کے بدلے تیار پلاٹس دینے کیلئے لیٹرز آف انٹیمیشن (letters of intimation) اگلے ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ،کمشنر پشاور ریاض محسود، سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد ، سی سی پی او اعجاز خان، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاءکو منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی فزبیلیٹی اسٹڈی ، پلاننگ اور تفصیلی ڈیزائن پر کام جاری ہے جو اس سال مئی کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ ہاﺅسنگ سکیم کا ابتدائی زوننگ پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ منصوبے کیلئے لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے اور مذکورہ فارمولے کے تحت زمین کے حصول کیلئے زمین مالکان کو اب تک 286 درخواست فارم جاری کئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے اب تک 6571 کنال اراضی کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ مزید بتایاگیا کہ ہاﺅسنگ کے اس میگا منصوبے پر عمل درآمد کیلئے پراجیکٹ منیجر سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھرتیوں کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔وزیراعلیٰ نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نیو پشاور ویلی کو انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہے کہ اس منصوبے سے تمام آبادی کی رہائشی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جاسکے گا۔ اس ہاوسنگ سکیم کے ذریعے پشاور اور اس کے گردو نواح میں قیمتی زرعی زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق عملی پیشرفت کوہر صورت یقینی بنایا جائے ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں بھرتیوں کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے او ر اس سلسلے میں مروجہ قواعد وضوابط پر عمل درآمد ، میرٹ اور شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔