News Details
31/03/2022
خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے
خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ یہ ایمرجنسی کنٹرول روم 30 مارچ سے یکم اپریل 2022 تک دن میں 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ کنٹرول روم بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں، معلومات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی روابط میں رہے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لئے انتخابات کے اختتام تک تمام تر ضروری معلومات بروقت وزیر اعلیٰ کو فراہم کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محسن اقبال ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج اور فوکل پرسن کے طور پر کام کریں گے۔ درجہ ذیل ایمرجنسی نمبروں پر کنٹرول روم سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
فون : 091-111-712-713
فیکس : 091-9210707
واٹس ایپ : 0304-1033435