News Details
30/03/2022
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شانگلہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔شانگلہ میں یونیورسٹی کیمپس کو فل یونیورسٹی میں اپگریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شانگلہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔شانگلہ میں یونیورسٹی کیمپس کو فل یونیورسٹی میں اپگریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ منظوری منگل کے روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ شانگلہ میں فل یونیورسٹی کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی ایک اہم ضرورت تھی جسے وزیر اعلی محمود خان نے حسب وعدہ پورا کردیا۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان وزیر اعلی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں یونیورسٹی کے قیام سے طلباءکو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے سہولت مقامی سطح پر دستیاب ہوگی اور انہیں اس مقصد کے لئے دیگر اضلاع کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پورے کئے جائیں گے۔