News Details
04/03/2022
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی سفارش پر قبائلی اضلاع کے لوگوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے سلسلے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے تین اہم منصوبوں کی ابتدائی لاگت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی سفارش پر قبائلی اضلاع کے لوگوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے سلسلے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے تین اہم منصوبوں کی ابتدائی لاگت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ ان منصوبوں میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن شاکس بمعہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر ، 132 کے وی گرڈ اسٹیشن باڑہ - II،بمعہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر اور132 کے وی گرڈ سٹیشن ٹرائیبل سب ڈویژن کوہاٹ بمعہ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ابتدائی طور پر باالترتیب 471 ملین روپے ، 530 ملین اور650.898 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے تیز رفتار عمل درآمد پروگرام (AIP) میں شامل کئے گئے تھے تاہم بعدازاں جب ٹیسکو نے زمینی حقائق کے مطابق ان منصوبوں کے پی سی ونز تیار کئے تو ان کی لاگت میں اضافہ ہو گیاجو بالترتیب 171.59 ملین، 147.093 ملین اور325.958 ملین روپے ہے ۔یہ پی سی ونز اضافی لاگت کے ساتھ منظوری کیلئے پی ڈی ڈبلیو کو پیش کئے گئے توفورم نے اس شرط کے ساتھ پی سی ونزکی منظوری دی کہ محکمہ انرجی اینڈ پاور ان اضافی لاگت کی باقاعدہ منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کرے گا جس کی روشنی میںمحکمہ انرجی اینڈ پاور نے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ہے ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل صارفین کو بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو گی اور علاقے میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔