News Details
10/02/2022
کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لئے اچھی خبر، چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجراٰٰء
کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لئے اچھی خبر، چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجرائ
پورٹل کے اجراءسے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کے لئے صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کے اندراج اور ان کے بروقت ازالے کے لئے چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا باقاعدہ اجراءکردیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ محمود خان تھے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی کابینہ اراکین عاطف خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز ، منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
بزنس کمپلینٹ پورٹل پر کاروباری حضرات اور سرمایہ کار صوبائی محکموں سے متعلق اپنی شکایات آن لائن درج کراسکتے ہےں جبکہ پورٹل پر درج ہونے والی شکایات بروقت ازالے کے لئے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو ارسال کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ براہ راست شکایات کے ازالے کی نگرانی کرے گا اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ محکمے کو تنیہہ کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزنس کمپلینٹ پورٹل کے اجراءکا مقصد کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے اجراءسے کاروباری حضرات کی تمام شکایات کا بروقت ازالہ ہوگا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے دوررس اقدامات کررہی ہے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے پہلے ہی ون ونڈو بزنس پورٹل کا اجراءکیا جا چکا ہے جس کے تحت سرمایہ کاری سے جڑے تمام معاملات آن لائن طے کئے جا سکتے ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کے تجدید شدہ ویب پورٹل کا بھی افتتاح کیا ۔ تجدید شدہ ویب پورٹل شہریوں کو تمام سرکاری محکموں کی سرگرمیوں سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرے گی۔