News Details

03/02/2022

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شانگلہ کے جنرل سیکرٹری فواد علی نورنے ملاقات کی اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شانگلہ کے جنرل سیکرٹری فواد علی نورنے ملاقات کی اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے دیگر سیاسی کارکنان میں جواد علی نور، نثار کاکا، شاہد کاکا، انیس خان وغیرہ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اورسابق صوبائی وزیر عبد المنعم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے اور پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر لوگوں کے بھر پوراعتما د کا مظہر ہے۔ ا ±نہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کا جو قافلہ روانہ ہوا تھا وہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور دوسری سیاسی پارٹیوں کے کارکنان بڑی تعداد میںاس قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں دیگر سیاسی جماعتوں نے عوام کو عوام کو سہانے خواب دیکھا کر اقتدار کے مزے تو بہت لوٹے اور مگر ملک اور غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج پوری قوم کی امیدیں عمران اور پی ٹی آئی سے جڑی ہیں اور لوگوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملک کی ایک مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے اور انشاءاللہ بہت جلد وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد علی نور اور ان کے ساتھیوں نے وزیر اعلی محمود خان کی قیادت اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے منشور کی تکمیل کے لئے بھر پور جدو جہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔