News Details

31/12/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج دیر لوئرمیں نئے تعلیمی سال سے کلاسوں کے اجراءکو یقینی بنانے کیلئے تمام تر لوازمات اور تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جائے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج دیر لوئرمیں نئے تعلیمی سال سے کلاسوں کے اجراءکو یقینی بنانے کیلئے تمام تر لوازمات اور تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی تاخیر کے اس میڈیکل کالج میں کلاسیں باقاعدہ سے شروع ہوسکیں ۔ یہ ہدایت اُنہوںنے گزشتہ روز تیمر گرہ میڈیکل کالج کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، شفیع اﷲ خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری صحت طاہر اورکزئی، وائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاءالحق کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو میڈیکل کالج پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ500 بستروں پر مشتمل ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمر گرہ کو تدریسی مقاصد کیلئے ٹیچنگ انسٹیٹوٹ کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جبکہ میڈیکل کالج کیلئے 436 آسامیوں کی تخلیق کی منظوری بھی ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیکلٹی اور دیگر سٹاف کیلئے منظور شدہ آسامیوں پر تعیناتی کا عمل جلد سے جلد شروع کیا جائے۔اس کے علاوہ دیر میں نرسنگ کالج کے قیام کیلئے بھی ہوم ورک مکمل کرکے تجاویز پیش کی جائیں ۔ اجلاس کو صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاگناسٹک سروسز کی آوٹ سورسنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہسیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سمیت صوبے کے نو مختلف ہسپتالوں میںایم آر آئی سروسز کی آوٹ سورسنگ کیلئے اشتہار جاری ہو چکا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ ہسپتالوں میں ڈاگناسٹک سروسز کی آوٹ سورسنگ کا عمل جنوری تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام بلاتاخیر مستفید ہوں