News Details

28/12/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے تحصیل درازندہ ڈی آئی خان سے نو منتخب تحصیل چیئرمین ملک عزت گل شیرانی نے منگل کے روز ملاقات کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے تحصیل درازندہ )ڈی آئی خان( سے نو منتخب تحصیل چیئرمین ملک عزت گل شیرانی نے منگل کے روز ملاقات کی۔ صوبائی وزیر برائے محکمہ بلدیات فیصل امین گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ منتخب تحصیل چیئرمین درازندہ عزت گل شیرانی نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور وزیر اعلیٰ نے عزت گل شیرانی کو پارٹی مفلر اورکیپ پہنائی۔ عزت گل شیرانی درازندہ سے بحیثیت آزاد امیدوار تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔اس موقع پر اپنی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے عزت گل شیرانی کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عزت گل شیرانی کی شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ عزت گل شیرانی نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔