News Details

27/12/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قصہ خوانی بازار کے اچانک دورے کے دوران شہریوں سے گھل مل گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قصہ خوانی بازار کے اچانک دورے کے دوران شہریوں سے گھل مل گئے۔ شہریوں نے خود کو درپیش عمومی مسائل سے وزیراعلیٰ کوآگاہ کیااور وزیراعلیٰ نے اُن مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کی یقینی دہانی کرائی ۔ اس موقع پرپیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں معذور شانگلہ کے رہائشی ایک نوجوان نے بھی وزیراعلیٰ سے مالی امداد اورملازمت دینے کی درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ نے معذور نوجوان کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھاکر وزیراعلیٰ ہاو ¿س لے آئے اور انہیں وزیراعلیٰ ہاو ¿س کا مہمان بنایا۔ وزیراعلیٰ نے نوجوان کی مالی امداد کے علاوہ ان کے لئے ماہانی وظیفہ مقرر کردیا اور مستقل ملازمت ملنے تک انہیں یومیہ اجرت (ڈیلی ویجز) بنیادوں پر ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے نوجوان کو مستقل ملازمت دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔