News Details
30/11/2021
جانی خیل کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، وزیر اعلی محمود خان کے طرف سے جانی خیل کے لئے اعلان کردہ 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی باقاعدہ منظوری
جانی خیل کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، وزیر اعلی محمود خان کے طرف سے جانی خیل کے لئے اعلان کردہ 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی باقاعدہ منظوری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں جانی خیل کیلئے 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے۔ اس ترقیاتی پیکج کی منظوری منگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ایک اجلاس میں دی گئی۔
پیکج کے تحت 12 سڑکوں اور پلوں کے منصوبے جس میں جانی خیل منڈی سے پویا روڈ، جانی خیل قلعے سے جانی خیل سپورٹس اسٹیڈیم تک روڈ کی تعمیر، لالہ کلی روڈ کی مروت کنال سے گاو ¿ں لالہ کلی، سپینہ تگہ پل سے قلعہ نالہ پل، علی خیل مدرسہ زندی خیل سے زندی خیل چوک، مالی خیل قبرستان روڈ، سنگاری روڈ، نورنگ خیل تودہ نر روڈ، بچکءکلی روڈ اور آرام خیل روڈ، ہندی خیل کنال پل سے گاو ¿ں شگئی علی خیل، سپینہ تگہ چینل پر پل کی تعمیر، ہندی خیل مارکیٹ کے اطراف نالے کی تعمیر شامل ہیں۔
ترقیاتی پیکیج میں چار سکولوں کی اپ گریڈیشن، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبہ کا قیام، ایریگیشن کے تین منصوبوں، سولر ٹیوب ویل اور پریشر پمپ کے 9 منصوبوں، جانی خیل میں وٹرنری ہسپتال اور ٹائپ ڈی ہسپتال اور صحت کے سہولیات کی بہتری، جانی خیل کے لیے خصوصی بجلی کے فیڈر کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ جانی خیل کے لیے حکومت کی جانب سے 2 ارب کے شکتو ڈیم، 5.2 کروڑ روپے سے ریسکیو 1122 اور تقریباً 10 کروڑ روپے کے بیوٹیفیکیشن کے دیگر منصوبے پہلے ہی منظور کئے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سال جولائی میں وزیر اعلی محمود خان نے جانی خیل کے عمائدین کے ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے جانی خیل کے لئے دو ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج جبکہ جانی خیل میں شکتو ڈیم کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے کا اعلان کیا تھا